ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے خلاف یورپی یونین کے دشمنانہ اقدام سے واضح ہوتا ہےکہ یورپی یونین امریکہ کی بے چون و چرا فرمانبردار ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں کہاکہ یورپی یونین نے حزب اللہ لبنان کو دہشتگرد تنظیموں میں شامل کرکے مسلمانوں کے نزدیک اپنی ساکھ بگاڑلی ہے اسے یہ یقین کرلینا چاہیے کہ اس کے بعد مسلمان حزب اللہ کی حقانیت سے واقف ہوتے جائيں گے۔
ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں سب سےزیادہ لبنان کا دفاع کیا ہے جو ساٹھ برسوں میں بھی عرب ممالک نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑی بات یہ ہے کہ حزب اللہ لبنان نے مسلمان قوموں کو صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کرنے کا سلیقہ سکھایا ہے اور انہیں مزید کامیابیوں کی امید دلائي ہے۔
انہوں نے کہا کہ یقینا صیہونی حکومت کے خلاف عملا جدوجہد کرنے کی یہی پرافتخار راہ تھی جو اسلام بیداری پر منتج ہوئي کیونکہ تحقیر شدہ عرب مسلمانون نے دیکھا کہ کس طرح ایک چھوٹے سےمجاہد گروہ نے صیہونی حکومت کو شکست دی اور مسلمانوں کو حوصلہ عطا کیا اور انہيں یہ باور کروایا کہ بڑی بڑی کامیابیاں اسی راہ سے حاصل ہوسکتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲